تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:40

پی آئی اے کے طیاروں میں فنی خرابیاں،طیاروں کی تعداد میں کمی

جنگ نیوز -


کراچی…طیاروں میں کمی اور خرابی کے باعث پی آئی اے کی متعدداندروان اور بیرون ملک جانے والی پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی ائی اے کے 39 میں سے دس طیارے پرزہ جات کی عدم فراہمی اور فنی خرابی کے باعث گراوٴنڈ ہیں ،جس سے پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کا سلسلہ جاری ہے ،آج بھی پی ائی اے کی سات پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ کئی پروازیں تاخیر کاشکار ہیں۔ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پی کے 451 اور اسکردو سے اسلام آبادجانے والی پرواز پی کے 452منسوخ کردی گئی ،لاہور سے اسلام آباد جانے والی پی کے356 کراچی سے مسقط جانے والی پی کے 225 اور مسقط سے کراچی آنے والی پرواز 226 بھی منسوخ کردی گئی ، لاہور سے دہلی جانے والی پرواز پی کے 270 اور دہلی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 271 بھی منسوخ کردی گئی۔ اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 369کی دو گھنٹے تاخیر سے شام پانچ بجے روانگی متوقع ہے ، جبکہ کراچی سے ڈیرہ اسمٰعیل خان جانے والی پرواز پی کے 344 دو گھنٹے تاخیر کے بعد 3بجے روانگی متوقع ہے۔ لاہور سے کوئٹہ جانے والی پی کے 323 چھ گھنٹے تاخیر کے بعد 3 بجے روانگی متوقع ہے کراچی سے ملتان جانے والی پی کے 330 ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کے بعد شام 4.30بجے روانہ ہو گی ،جبکہ فیصل آباد سے دبئی جانے والی پی کے 221 دس گھنٹے تاخیر سے 6 بجے روانگی متوقع ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.