28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:40
پی آئی اے نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کردیا
جنگ نیوز -
کراچی…پی آئی اے نے حج پروازوں کاشیڈول جاری کردیا۔پہلی حج پرواز30ستمبرکوکوئٹہ سے روانہ ہوگی،کراچی سیپہلی حج پروازیکم اکتوبرکی صبح1بجکر50منٹ پرروانہ ہوگی ذرائع کے مطابقحج پروازوں کے ذریعے1لاکھ9ہزار330عازمین کوحجازمقدس لیکرجایا جائیگا۔لاہورسے پہلی حج پروازیکم اکتوبرکودن2بجکر20منٹ پرروانہ ہوگی،اسلام آبادسے پہلی حج پرواز2اکتوبرکورات ایک بجے روانہ ہوگی،پشاورسے پہلی حج پرواز30ستمبرکورات8بجکر45منٹ پرروانہ ہوگی۔دریں اثناء صوبائی سربراہ پی آئی اے بلوچستان اصغر محی الدین وردگ نے جیو نیوز کو بتایا کہ پی آئی اے کی جانب سے کوئٹہ سے جدہ کے لئے حج پروازوں کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ سے پی آئی اے کا 30ستمبر سے شروع ہونے والا حج آپریشن 31اکتوبر تک جاری رہے گا،اس دوران کوئٹہ سے جدہ کے لئے 80 حج پروازیں چلائی جائیں گی اور ان پروازوں کیذریعے کوئٹہ سے 16ہزار2سوسے زائد عازمین حج کوجدہ لے جایا جائے گا ان میں ریگولر اسکیم کے نو ہزارچھ سو سے زائد عازمین حج اورباقی چھ ہزار چھ سو پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کے عازمین حج شامل ہوں گے، صوبائی سربراہ پی آئی اے بلوچستان نے بتایا کہ اس بار کوئٹہ سے گذشتہ سال کی نسبت پی آئی اے کی پروازوں کے زریعے جانے والی حجاج کی تعداد چھ ہزار زیادہ ہے۔