28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:40
معاملات کے حل کیلئے امریکا کو نکالنا ہو گا،محمد حسین محنتی
جنگ نیوز -
کراچی…امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کاکہناہے کہ اگر پاکستان کے معاملات حل کرنے ہیں توان سے امریکاکو نکالنا ہوگا۔صدرکے علاقے میں ایمپریس مارکیٹ کے باہرامریکامخالف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو ہرطریقے سے محصور کرنے کی کوشش کررہا ہے انہوں نے کہاکہ وہ ایسی حکومت پرلعنت بھیجتے ہیں جس کے دور میں ڈرون حملے جاری ہیں اور نیٹو سپلائی نہیں روکی گئی۔محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت امریکاکو آنکھوں میں آنکھیں کر ڈال دیکھے تو عوام ان کیساتھ ہو ں گے۔