28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:40
خالد بن ولید شہیدکی ہمشیرہ کے انتقا ل پر الطاف حسین کی تعزیت
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے شہید رہنماء خالد بن ولید کی ہمشیرہ محترمہ سرتاج آفاق کے انتقا ل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مرحومہ کے تما م سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقا م عطا فرمائے اور سوگوارا ن کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے خالد بن ولید شہید کی ہمشیرہ محترمہ سرتاج آفاق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہا ر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارن کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)۔ علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن محمد صغیر کے سسر سلطان احمد ،فیڈر ل بی ایریا سیکٹر یونٹ 153-Aکے کارکن اقبال بشیرکے والد بشیر احمد اور ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 143-Bکے کارکن اکبر علی جعفر کی ہمشیرہ محترمہ کنیز زہرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرو جمیل عطا کرے ۔(آمین)