تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:40

خضدار، بی این پی مینگل کے رہنما عبدالسلام ایڈوکیٹ قتل،بیٹی زخمی

جنگ نیوز -


خضدار…خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما عبدالسلام ایڈوکیٹ جاں بحق جبکہ ان کی بارہ سالہ بیٹی زخمی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے مرکزی رہنما عبدالسلام ایڈوکیٹ بیٹی کے ہمراہ کار میں اپنے گھر جارہے تھے کہ ماڈل اسکلو کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان پر کلاشن کوف سے فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔اہل علاقہ نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں عبدالسلام ایڈوکیٹ دم توڑ گئے،اسپتال ذرائع کے مطابق عبدالسلام کی بارہ سالہ بیٹی کے سر میں گولی لگی ہے اور اسکی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے،ادھر واقع کے خلاف سول اسپتال میں مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کے بعد ایم ایس کے دفتر کو آگ لگادی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.