تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:51

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس

جنگ نیوز -
اسلام آباد…انسانی حقوق پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے فلائٹس لیٹ ہونے پرایم ڈی پی آئی اے کواگلے اجلاس میں طلب کرلیاہے،جبکہ سانحہ کلرکہارمیں کوتاہی کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کرنیکامطالبہ بھی کیا۔اسلام آبادمیں ریاض فتیانہ کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں انسانی حقوق کے مشیرمصطفی نوازکھوکھرکاکہناتھاکہ ڈرون حملے ماورائے عدالت قتل ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے وزارت خارجہ کو ڈرون حملے روکنے کیلئے کمیٹی کی سفارشات امریکی حکومت کوبھجوانیکی ہدایت کی۔سانحہ کلر کہار پر چیئرمین کمیٹی نے ریمارکس دیئے کہ ڈرائیونگ لائسنس میں کرپشن کے باعث حادثات بڑھ رہے ہیں۔اجلاس نے فوزیہ حبیب کی زیر صدارت 5 رکنی خصوصی ذیلی کمیٹی تشکیل دی جو واقعہ خروٹ آباد ، ابیٹ آباد ، پارا چنار اور سانحہ ائیربلیو سے متعلق رپورٹس پر عمل درآمد کاجائزہ لیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.