28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:41
ہانگ کانگ میں جاری زیورات کی نمائش اختتام پذیر
جنگ نیوز -
ہانگ کانگ …چین کے خود مختار علاقے ہانگ کانگ میں جاری زیورات اور جواہرات کی سالانہ نمائش گذشتہ دنوں اختتام پذیر ہوگئی۔کئی دنوں تک جاری رہنے والے September Hong Kong Jewellery & Gem Fairنامی اس ایکسپو میں کئی معروف جیولری برانڈز سمیت 70سے زائد زیور ساز کمپنیوں نے شرکت کی۔60ہزار اسکوائرمیٹررقبے پر پھیلی اس نمائش میں شہر،ملک اور جیولری تنظیموں کے لیے21گروپ پویلین تیار کیے گئے تھے۔اس ایکسپو میں جہاں مختلف کمپنیوں نے اپنے زیورات کے جدید اور دلکش ڈیزائن نمائش کے لیے پیش کیے وہیں ریمپ پر واک کرتی ماڈلزبھی ان زیورات کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔واضح رہے کہ پچھلے28سالوں سے منعقد کے جانے والے زیورات کے اس ایکسپو کو دنیا کا سب سے بڑا فائن جیولری ایونٹ مانا جاتا ہے۔