28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:41
غرب الہند: غار سے قدیم دور ترین مگرمچھ کی باقیات دریافت
جنگ نیوز -
سانتو ڈومینگو…جمہوریہ ڈومینک میں ایک زیرِ آب غار سے سائنسدانوں نے قدیم دور سے تعلق رکھنے والے مگرمچھ کی باقیات دریافت کرلی ہیں۔میٹھے پانی کی غار میں موجودتقریباً1ہزار سال قدیم یہ باقیات کافی اچھی حالت میں موجود ہیں ۔ماہرین کے مطابق اس قدیم نسل کے مگرمچھ کا پورا ڈھانچہ اس زیرِ آب غار سے باہرلانے کے لیے ماہرڈائیورزکی مدد لی گئی۔ان غوطہ خوروں نے 3گھنٹوں کی پہلی ڈائیو میں جزوی طور پر دبی ہوئی باقیات کے لیے کھدائی کی جبکہ دوسری بار وہ ان تمام باقیات کوباہر نکال کر لائے۔ ڈائیورز کی مدد سے اس زیرِ آب غار سے بحفاظت باہر نکالے گئے مکمل ڈھانچے کو ماہرین کے حوالے کردیا گیا ہے جو اسکی اصل عمراور نسل جاننے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔