تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:3

سعودی عرب میں دوسرے بلدیاتی انتخابات آج ہورہے ہیں

جنگ نیوز -


جدہ ... سعودی عرب میں دوسری مرتبہ بلدیاتی انتخابات آج منعقد ہورہے ہیں تاہم خواتین اس میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ عرب ٹی وی کے مطابق رائے شماری کے لئے ملک بھر میں 752 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔بائیس لاکھ افراد رائے دہی کا حق استعمال کریں گے۔ 285 بلدیاتی کونسلوں کی 817 نشستوں کیلئے ممبران کا انتخاب کیا جائے گا۔ انتخابات میں 5323 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ رائے شماری کے لئے صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ خواتین آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکیں گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.