تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:14

پینٹاگون اور پارلیمنٹ پر حملے کی سازش کے الزام میں امریکی شہری گرفتار

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... پینٹاگون اور پارلیمنٹ پر فضائی حملے کے الزام میں ایک امریکی شہری رضوان فردوس کو گرفتار کرلیا گیا ہے، امریکی اٹارنی Carmen Ortiz نے ایک بیان میں چھبیس سالہ رضوان فردوس کی گرفتاری کی تصدید کی۔ میساچوسٹس تعلق رکھنے والا رضوان فردوس فزکس میں گریجویٹ ہے جس پر اسلحہ رکھنے اور سیل فون آلات کے ذریعے دھماکے کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق رضوان فردوس نے ایف بی آئی ایجنٹوں کو بھی وہ آلات فراہم کیے جن سے دھماکے کیے جاسکتے ہیں۔ امریکی اٹارنی نے دعویٰ کیا ہے کہ رضوان فردوس پینٹاگون اور پارلیمنٹ پر ریموٹ کنٹرول جہاز سے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.