تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:14

حقانی نیٹ ورک امریکا ہی نہیں پاکستان کیلئے بھی خطرہ ہے ، گراسمین

جنگ نیوز -


اسلام آباد ... امریکا کے خصوصی نمائندے مارگ گراسمین نے پاکستان کو دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک ، امریکا ہی نہیں ، پاکستان کیلئے خطرے کا باعث ہے اور یہ بات اسلام آباد کو سمجھنا ہوگی۔ایک انٹرویو کے دوران اسلام آباد میں امریکی سفیر مار گراس مین نے پاکستان کو دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دوستی آئندہ بھی رہے گی تاہم واضح کیا کہ جو خطرات پاکستان کو لاحق ہیں وہی امریکا کیلئے بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حقانی نیٹ ورک جو اس وقت امریکا کیلئے سنگین خطرہ بنا ہوا ہے ، وہ پاکستان کیلئے بھی اتنا ہی خطرے کا باعث ہے اور یہ بات حکومت پاکستان کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی عوام کو پیغام دیتے ہوئے مارک گراسمین کا کہنا تھا کہ ایک دوست ہونے کی حیثیت سے امریکا پاکستان کو خوشحال اور امن پسند دیکھنا چاہتا ہے۔ دونوں اتحادیوں کو ملکر دہشتگردی اور انتہا پسندی سے لڑنا ہوگا۔ ایسے راستے تلاش کرنے ہوں گے جو دونوں ملکوں کے مفاد میں ہوں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.