29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:14
حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی پہلی ترجیح ہوگی، امریکا
جنگ نیوز -
حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی پہلی ترجیح ہوگی، امریکا
واشنگٹن …امریکی محکمہ خا رجہ نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی پہلی ترجیح ہے۔ انسداد دہشت گردی سے متعلق دیگر معاملات بعد میں دیکھیں گے ۔واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کیخلاف مشترکہ کارروائی کے لیے پاکستان سے اعلیٰ سطح پر بات چیت جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ موجودہ حالات میں پاکستان کی غیر فوجی امداد بھی جاری رہے گی۔ جب ان سے آئی ایس آئی اور حقانی نیٹ ورک تعلق کے ثبوت کا سوال کیا گیا تو ترجمان نے کہا کہ وہ انٹیلی جنس معاملات پر کوئی بات نہیں کرسکتیں۔