29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:14
بمبار طیارے پاکستان بھیجے جاسکتے ہیں ،امریکی سینیٹرلنزے گراہم
جنگ نیوز - امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ پاکستان کیلئے امداد کا چیک اسلام آباد کی جانب سے پیش رفت کے بغیر دستخط نہیں کرسکتے۔ پاکستان کی اسی وقت مدد کی جائے گی جب پاکستان امریکا کی مدد کریگا، ایک انٹرویو میں سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت امداد نہیں دے سکتے جب تک وہ کچھ کرکے نہ دکھائے،ان کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے، اور ڈرون حملوں کے ساتھ ساتھ بمبار طیارے بھی پاکستان بھیجے جا سکتے ہیں ، لنزے گراہم کا کہنا تھا وہ پاکستان میں امریکی فوج بھیجنے کی حمایت نہیں کرتے،تاہم ڈرون حملوں کے علاوہ بھی پاکستان کے خلاف بہت کچھ ہوسکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مغربی سرحدوں میں حقانی گروپ اور دیگر دہشت گرد کام کررہے ہیں، لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوج کو قتل کرنیوالوں کیخلاف امریکی جذبات نظرانداز نہ کئے جائیں،لنزے گراہم کے مطابق کانگریس افغانستان میں امریکی فوجیوں کی حفاظت کیلیے ہر اقدام کی حمایت کریگی۔