29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:25
پہلی غیرملکی حج پرواز کراچی سے سعودی عرب روانہ
جنگ نیوز -
کراچی ... عازمین حج کیلئے غیرملکی ایئرلائن سے سفر کرنے کی پابندی ختم کیے جانے کے بعد پہلی پرواز کراچی سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگئی ہے ۔آج صبح 5 بجکر 50 منٹ پر بذریعہ ابوظہبی سے سعودی عرب جانیوالی پرواز ای وائے ٹرپل ٹو میں150 سے زائد عازمین حج سوار ہیں۔ حکومت کی جانب سے رات گئے غیرملکی ائیرلائن کے ذریعے حجاج کرام کو سفر کی اجازت دینے کے بعد یہ پہلی پرواز ہے۔