تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:25

لاہور : ڈینگی سے ایک اور مریضہ دم توڑ گئی،مرنیوالوں کی تعداد 107ہوگئی

جنگ نیوز -


لاہور ... لاہور میں ڈینگی وائرس سے ایک اور زندگی کا چراغ گل ہوگیا۔ لاہور میں اب تک ڈینگی کا لقمہ بننے والوں کی تعداد 107 جبکہ صوبے میں 116 تک جاپہنچی ہے ہربنس پورہ کے ایک نجی ہسپتال میں ڈینگی وائرس کا شکار ایک مریضہ دم توڑ گئیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں مزید 530افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد مریضوں کی تعداد گیارہ ہزار پانچ سو چوراسی جبکہ لاہور میں چار سو اْنسٹھ نئے کیسز کے بعد تعداد دس ہزار 244تک جا پہنچی ہے۔ لاہور میں نو ہزار سات سو 87 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ ایک ہزار ایک سو تیرہ زیر علاج ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد کم ہورہی ہے تاہم اْن کی پریشانیاں اورمشکلات برقرار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.