تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:25

لاہور:خصوصی ڈرگ اسکواڈکے اسپتالوں اورمیڈیکل اسٹورزپرچھاپے

جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور میں خصوصی ڈرگ اسکواڈ نے چھاپے مار کر متعدد نجی اسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز سے35لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمدکر لیں۔اور سروسز اسپتال کے وارڈ بوائے سمیت12افراد کو گرفتار کر لیا، یہ گرفتاریاں ڈی آئی جی میجر مبشر اللہ کی سربراہی میں خصوصی ڈرگ اسکواڈ کے چھاپوں کے دوران ہوئیں،اسکواڈ نے اتفاق پورہ بادامی باغ کے ایک گھرسے20لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد کرکے سیدعلی عباس اور سیدالیاس علی کو گرفتار کر لیا،اندرون لوہاری گیٹ میں میسرزایس بی انٹرپرائزز کے گودام سے10لاکھ روپے مالیت کی سرکاری ادویات برآمدکرکے شاہد،شیرباز،مرزااکرم اورعثمان کوگرفتارکرلیا گیا، جناح اسپتال کے سامنے میسرز اقبال میڈیکل اسٹور سے2لاکھ روپے کی سرکاری ادویات برآمد کرکے احسان کو گرفتار کر لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.