29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:25
جنوبی افریقہ: شارک کا ساحل پر راج، برطانوی سیاح زخمی
جنگ نیوز -
جنوبی افریقہ: شارک کا ساحل پر راج، برطانوی سیاح زخمی
کیپ ٹاؤن …جنوبی افریقہ کے ساحلی علاقے کیپ ٹاوٴن میں خونخوار شارک نے حملہ کرکے برطانوی سیاح کو زخمی کردیا،جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر کیپ ٹاوٴن میں ان دنوں ایک شارک نے دہشت پھیلائی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ساحل اب ویران رہنے لگا ہے، ایسے میں خوف و ہراس اور اس وقت بڑھ گیا، جب اس نے برطانوی سیاح کو اپنا نشانہ بنایا ،جسے زخمی حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جبکہ ساحل پر شارک سے خطرے کے جھنڈے نصب کردیئے گئے ہیں،تاکہ عوام پانی سے دور رہیں۔