29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:25
میکسیکو میں ہائی وے کے قریب سے35 لاشیں برآمد
جنگ نیوز -
میکسیکو میں ہائی وے کے قریب سے35 لاشیں برآمد
میکسیکو سٹی…میکسیکو میں ہائی وے کے قریب سے پینتیس لاشیں ملی ہیں۔میکسیکن پولیس نے ہائی وے پر ائیک پل کے نیچے سے ان افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ فیڈرل سیکورٹی کی خاتون ترجمان کے مطابق ان افراد کو جرائم پیشہ افراد نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں لیکن ابھی تک کوئی ملزم ہاتھ نہیں آیا ۔