تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:14

کراچی : جرائم کی متعدد واردتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم کی متعدد واردتوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ احسن عمر کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،پکٹرے گئے ملزمان کے پاس سے سٹے کی پرچیاں اور جوئے میں لگائے جانے والی رقم بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پی آئی بی کالونی میں پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کی واردتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،گلشن اقبال کے علاقے سے جرائم کی واردتوں میں پولیس کو مطلوب ملزم کوگرفتار کرلیا گیا،جس کے خلاف پہلے سے مقدمہ درج درج تھا،ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عاصم قائم خانی کے مطابق عزیز آباد کے علاقے سے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ہے،جس کے قبضے سے غیر قانونی ریوالر،چوری کی موٹر سائیکل،2 چھینئے گئے موبائل فونز بھی ملے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.