تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:14

امریکا کے بعد افغانستان سے بھی پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ

جنگ نیوز -
کابل ... امریکا کے بعد افغانستان سے بھی پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ شروع ہوگئی۔ صدر حامد کرزئی کہتے ہیں پاکستان نے دہشتگردوں کی کمین گاہیں ختم کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا۔ اب اگر طالبان آئی ایس آئی کے ہاتھوں ہی استعمال ہورہے ہیں تو طالبان کے بجائے آئی ایس آئی سے بات کرنا پڑے گی، صدارتی دفتر سے یہ بیان ایسے وقت جاری ہوا ہے جب کابل میں سابق صدر برہان الدین ربانی کے قتل کیخلاف مظاہرے کے دوران پاکستان کیخلاف نعرے اور طالبان سے امن بات چیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ افغان صدر نے نائب صدور اور قبائلی عمائدین سمیت کابینہ کے وزراسے ملاقات کے بعد بیان میں الزام لگایا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو تربیت دینے کی اجازت دی۔ برہان الدین ربانی کو قتل کے بعد طالبان سے امن کی بات کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ اگر آئی ایس آئی ہی طالبان کو استعمال کررہی ہے تو افغانستان کو طالبان کے بجائے پاکستان سے بات کرنا پڑے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.