29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:53
پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کا حقانی گروپ پر مکمل کنٹرول نہیں،مولن
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی جوائنٹ چیفس آف کمیٹی کے چئیرمین ایڈمرل مائک مولن نے کہا ہے کہ وہ سینیٹ کمیٹی میں دئیے گئے بیان کے ایک ایک لفظ پر قائم ہیں۔ ایک انٹرویو میں ایڈمرل مولن کا کہنا تھا کہ میں نے وہی کہا جو میں کہنا چاہتا تھا،میں کافی عرصے سے سوچ رہا تھا کہ پاکستان اور حقانی نیٹ ورک کے روابط کے بارے میں بتانا ہوگا۔ایڈمرل مولن نے کہا کہ وہ یہ یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کا حقانی گروپ پر مکمل کنٹرول ہے،لیکن حقانی کے بھی القاعدہ کی طرح محفوظ ٹھکانے ہیں۔۔حقانی نیٹ ورک امریکی فوجیوں کی ہلاکت میں ملوث ہے اسی لئے مجھے اس بارے میں بولنا پڑا۔ماضی ایڈمرل مولن نے کہا کہ میں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل کیانی سے بھی حقانی گروپ کے بارے میں بات کی،جنرل کیانی بھی حقانی نیٹ ورک کے بڑے حامی نہیں ہیں۔۔انہوں نے اعتراف کیا کہ دونوں ملکون کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے۔لیکن میں پہلا شخص ہوں جسے یقین ہے کہ دونوں ملکوں کوشدت پسندوں کے خلاف ساتھ کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔