تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:49

پاک امریکا کشیدگی:کل جماعتی کانفرنس آج ہورہی ہے

اے آر وائی - پاک امریکا کشیدگی پر کل جماعتی کانفرنس آج دو پہر دو بجے وزیراعظم ہاوس میں ہورہی ہے جس کی صدارت وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کرینگے۔ کانفرانس میں ملک کی سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کرینگے۔



آل پارٹیز کانفرنس کے موقع پراسلام آباد میں سیکیور ٹی کے سخت انتظامات کئے گئےہیں۔ پولیس اور رینجرزسمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے الرٹ ہیں ۔ وزیراعظم ہاؤس سمیت ریڈزون میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہے ۔



بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہیں ۔ اسلام آباد کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے ۔ گاڑیوں کو چیکنگ کےبعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.