تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:52

اپراورکزئی میں جھڑپ،اہلکار شہید،10شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -


پشاور…اپر اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 10 شدت پسند ہلاک اور ایک سیکورٹی اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ ادھر لوئر دیر میں ساتویں روز بھی سیکورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈبوری اور مامو زئی میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 10 شدت پسند مارے گئے جبکہ 5 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ جھڑپ میں ایک سیکورٹی اہل کار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقہ ارہنگ کو شدت پسندوں سے خالی کرالیا ہے۔ ادھر لوئر دیر میں ساتویں روز بھی سیکورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اور شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانہ سے گولہ باری کی جارہی ہے۔ لوئر دیر سے ملحقہ افغان سرحدی علاقوں بن شاہی اور خرکی میں اب تک 50 شدت پسند مارے جاچکے ہیں جبکہ ایک اہل کار شہید اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.