29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:14
سیلاب سے میرپورخاص،سانگھڑ کے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب بھی پانی کھڑا ہے ،بدین میں غذائی قلت اورعلاج کی مناسب سہولتوں کی عدم فراہمی پر متاثرین نے احتجاج کیا،بدین میں نہروں میں پڑنے والے شگاف اور سیم نالوں سے آنیوالے سیلابی ریلوں سے مختلف علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے ،امدادی کیمپوں میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے متاثرہ افراد نے احتجاج کیا ،وطن کارڈ سینٹر پر پولیس کی بدسلوکی اورمتاثرین پر تشدد کے واقعات معمول بن گئے ہیں ۔ میر پورخاص،عمر کوٹ کی تحصیل کنڈھری اورسانگھڑ سیپانی کی نکاسی اب تک نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے، تھرپار کرکی تحصیل ڈیپلو سمیت کئی علاقوں میں متاثرین ٹیلوں پر پناہ لینے پرمجبور ہیں، خیرپور میں بارشوں سے کپاس اورگنے سمیت سبزیوں کی فصلیں 90فیصد تباہ ہو گئی ہیں ، فیض گنج،نارا تھری، میر واہ اور کوٹ ڈی جی کے متاثرہ علاقوں میں صورتحال سنگین ہے۔ نوابشاہ کے متاثرہ علاقوں میں ملیریا اور پیٹ کے امراض پھیل رہے ہیں۔