تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:52

لاہور:لوڈ شیڈنگ سے ڈینگی کے خوف میں اضافہ

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور اور اس کے گردونواح میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کی لوشیڈنگ سے ڈینگی بخار کے خوف میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک بھر طرح لاہور اور گردونواح میں لیسکو کی جانب سے لوڈ شیڈنگ سلسلہ جاری ہے۔لاہور شہر میں ہر گھنٹے کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جاری ہے جبکہ اسلام آباد کنٹرول کی جانب سے بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔جس کی وجہ سے لاہور شہر میں ڈینگی وباء کی وجہ سے مزید خوف پھیل گیا ہے۔لیسکو کی جانب سے سے آٹھ سے نو گھنٹے جبکہ نواحی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جس طرح لاہور شہر میں ڈینگی کی وباء پھیلی ہوئی ہے اس کے پیش نظر لاہور اور نواحی علاقوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.