29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:52
کراچی :حاجی کیمپ میں دواؤں کے معائنے کیلئے طویل قطاریں
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے حاجی کیمپ میں اینٹی نارکوٹکس کے ناکافی عملے کے باعث عازمین حج کودواوٴں کے معائنے کیلئے طویل قطاروں میں انتظار کرناپڑرہا ہے۔کراچی کیحاجی کیمپ میں عازمین حج کی ویکسی نیشن شروع کردی گئی ہے۔عازمین کو فلو،گردن توڑ بخار اور پولیو کی دوائی پلائی جارہی ہے جبکہ کسی بھی قسم کی مستقل ادویات استعمال کرنیوالوں کوسیرپ یا کیپسول کے بجائے صرف گولیاں سعودی عرب لے جانے کی اجازت ہے۔اینٹی نارکوٹکس کے صرف دواہلکار سیکڑوں عازمین کی دواوٴں کامعائنہ کررہے ہیں جس کے باعث عازمین کوکئی کئی گھنٹے طویل قطاروں میں کھڑارہناپڑرہاہے۔ بزرگ افراد کے لئے ان قطاروں میں کھڑے ہوکر گھنٹوں انتظار کرنا پریشانی کا باعث بنا ہواہے۔