29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:52
چالان کرنے پر وکلاء کے ہاتھوں موٹروے پولیس کے دو افسران کی پٹائی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ کے احاطے میں وکلاء نے ایک وکیل کا چالان کرنے والے موٹروے پولیس کے دو افسروں کی پٹائی کر دی۔ رفیق نامی وکیل نے موٹروے پولیس کی طرف سے اسکی گاڑی کے غیرقانونی چالان کیخلاف درخواست دائر کی تھی ۔پیشی کیلئے آنے والے موٹروے پولیس کے انسپکٹراسد عباس اور صداقت علی کو وکلاء نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور ہائی کورٹ کے احاطے سے نکال دیا، بعد میں ہائی کورٹ بار اور پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں نے موٹروے پولیس افسروں سے ملاقات کرکے صلح کرا دی۔ہائیکورٹ نے درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ گاڑی کا غیرقانونی چالان کیا گیاہے تو متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی جائے۔