تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:52

حقانی مدرسے پرچھاپوں کے دوران کچھ ہاتھ نہیں آیا‘سابق سیکریٹری فاٹا

جنگ نیوز -
پشاور…سابق سیکریٹری فاٹا بریگیڈئر (ر) محمود شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ مختلف اداروں کی جانب سے اطلاعات پر میران شاہ کے قریب جلال الدین حقانی کے مدرسے پر متعدد بار چھاپے مارے گئے تاہم وہاں سے کچھ نہیں ملا تھا۔ پشاور میں جیونیوز سے گفتگو میں سابق سیکریٹری سیکیورٹی فاٹا بریگیڈیئر (ر) محمود شاہ نے بتایا کہ شمالی وزیر ستان کے صدر مقام میران شاہ کے قریب واقع نورک گاؤں میں 2002میں حقانی مدرسہ قائم تھا جبکہ قریب ہی جلال الدین حقانی کے بیٹے سراج الدین حقانی اور انکے خاندان کے کئی افراد رہائش پذیر تھے۔ محمود شاہ نے بتایا کہ انٹیلیجنس اطلاعات پر اس جگہ دہشت گردوں کی موجودگی پر انہوں نے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کو مدرسے اور ملحقہ علاقے میں چھاپہ مارنے کی ہدایت کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے 2002سے 2005تک متعدد بار چھاپے مارے مگر وہاں سے نہ ہی کوئی دہشت گرد گرفتار ہوا اور نہ اسلحہ پکڑا گیا۔۔ محمودشاہ نے بتایا کہ 2006کے بعد امریکیوں نے مدرسے کو نشانہ بنایا جس میں جلال الدین حقانی کی اہلیہ اور انکے پوتیاں پوتے نواسے اور نواسیاں جاں بحق ہوئیں جس کے بعد سراج الدین علاقہ چھوڑ کر واپس افغانستان چلا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.