تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:3

پین پیسیفیک اوپن ،روس کی ماریہ شراپووا کوارٹر فائنل میں

جنگ نیوز -
ٹوکیو…دفاعی چیمپیئن کیرولائن ووزنیاکی پین پیسیفیک اوپن میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں، روس کی ماریہ شراپووا کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔ٹوکیو میں جاری ایونٹ میں ٹاپ سیڈ ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیاکی کا مقابلہ تھا ایسٹونیا کی کائیا کینیپی سے ورلڈ نمبر 43 نے میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دفاعی چیمپین ووزنیاکی کو سات پانچ، ایک چھ اور چھ چار سے شکست دی، اس کامیابی کے بعد ووزنیاکی ایونٹ سے باہر اور کینیپی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، ماریہ شراپووا، وکٹوریہ آزارینکا اور ویرا زواناریوا بھی اپنے میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.