29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:3
کراچی،ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے خصوصی اسپرے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تمام صنعتی علاقوں میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی اسپرے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی سی او کراچی محمد حسین سید نے کراچی کی تجارتی انجمنوں کے اراکین سے ملاقات میں صنعتی علاقوں میں ماحول کو ہر قسم کے وائرس سے محفوظ کرنے کے لیے اسپرے کرانے کافیصلہ کیا ہے۔اسپرے مہم کا آغاز رواں ہفتے کردیا جائے گا۔کراچی کے تاجروں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں ڈی سی او محمد حسین سید نے تاجروں کو یقینی دہانی کرائی کہ صنعتی علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے سمیت حالیہ ڈینگی وائر س کے خاتمے کے لیے بھی اسپرے کیا جائے گا۔ اجلاس میں صنعتی انجمنوں ، کراچی چیمبر اور فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے نمائندے شامل تھے۔