29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:3
لاہور میں ڈینگی نے مزید 5جانیں لے لیں
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں ڈینگی وائرس کے ہاتھوں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز ججہ سمیت مزید پانچ افراد چل بسے ، شہر میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 111 جبکہ پنجاب میں 120 ہوگئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام اور علاج کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران 331 نئے ڈینگی کیسزسامنے آنے سے مریضوں کی تعداد گیارہ ہزار نو سو پندرہ اورلاہور میں دو سو اٹھانوے کیس کے ساتھ دس ہزار پانچ سو پچیس ہوگئی ہے۔پنجاب میں 11ہزار 385مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف بیماری ہے اوردوسری طرف لوڈ شیڈنگ ، جائیں تو کہاں جائیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاج معالجے کی سہولتوں میں اضافہ کرکے مشکلات پر قابو پالیا گیا ہے اب رش بھی کم ہوگیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاوٴ کے اقدامات اپنی جگہ تاہم اس مسئلے پر کنٹرول عوامی شعور سے ہی ممکن ہے۔