29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:3
اسٹریٹجک اور خارجہ پالیسی تبدیل کرنا ہوگی،مولانافضل الرحمان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اسٹریٹجک اور خارجہ پالیسی تبدیل کرنا ہوگی۔ترجمان جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی سے خطاب میں کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا حقانی نیٹ ورک کے بعد کوئٹہ شوریٰ کی بھی بات کریگا اور یہ سبکیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے بہت سے گلے شکوے ہیں لیکن آج کا فورم شکوے شکایتیں کرنے کا نہیں ، اے پی سی کو جس ایجنڈے پر بلایا گیا ہے اس پر جاری رکھنا چاہیے۔ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو طبیعت کی خرابی کے باعث آل پارٹیز کانفرنس ادھوری چھوڑنا پڑی۔