29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:26
کے ایس ای میں اتار چڑھاؤ،انڈیکس 11ہزار642پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں اتارچڑھاوٴ کا شکار رہیں تاہم انڈیکس نے گیارہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح کو برقرار رکھا۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 11 ہزار666 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا مگر انڈیکس زیادہ دیر تک اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔امریکا سے جاری کشیدگی پر بلانے جانے والی سیاسی جماعتوں کی کانفرنس کے متوقع نتائج کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای 100 انڈیکس17 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 11 ہزار642 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم8 کرڑ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام پی ٹی سی ایل کیشیئرز میں ہواجس کی قیمت 8 پیسے اضافے کے ساتھ 11 روپے 35 پیسے ہوگئی۔کے ایس ای تھرٹی انڈیکس6 پوائنٹس کمی کے بعد 11 ہزار133 پوائنٹس پر بند ہوا۔