29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:26
عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی
جنگ نیوز -
کراچی…عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت گرنا شروع ہوگئی ہے۔آل سندھ صر افہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق جمعرات کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 13 سو روپے کمی کے بعد55 ہزار 400 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 1115 روپے کمی کے بعد47 ہزار 485 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 42 ڈالر کمی کے بعد1620 ڈالر فی اونس ہوگئی۔حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق قیمتوں میں کمی کا سلسلہ مزید طول پکڑ سکتا ہے۔ ان کے نزدیک عالمی مارکیٹ میں سونے کی طلب میں کمی کی وجہ سے مستقبل میں سونے کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں 16 سو ڈالر فی اونس سے نیچے آسکتی ہیں۔