29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:30
ریزرو بینک آف انڈیا کے وفد کی پاکستان آمد آئندہ ماہ متوقع
جنگ نیوز -
کراچی… پاک بھارت بینکاری تعلقات کے فروغ کیلئے ریزرو بینک آف انڈیا کے وفد کی پاکستان آمد آئندہ ماہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان بینکاری شعبے کو وسعت دینے کیلئے دونوں پڑوسی ممالک کی جانب سے دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی مرکزی بینک کے عہدیداروں کے وفد کی اکتوبر میں پاکستان آمدمتوقع ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات کا مقصد ایک دوسرے کے ملکوں میں بینک برانچز کھولنے کے معاملات پرغور کرنا ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق پاک بھارت بینکاری تعلقات استوار ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا اور اس سلسلے میں تیزی کے ساتھ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔