تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:41

نئی مانیٹری پالیسی میں بنیادی شرح سود میں کمی متوقع

جنگ نیوز -
کراچی… نئی مانٹیری پالیسی میں بنیادی شرح سود میں نصف فیصدکی کمی متوقع ہے۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک پانچ اکتوبر ایک سالہ ٹریڑری بلز کے شرح سود میں 20 سے 40 بیسس پوائنٹس کی کمی کرسکتا ہے۔ر پورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 21 ستمبر تک مختلف معیاد کے جو ٹی بلز فروخت کیے ہیں اس میں وہ 30 بیسس پوائنٹس کی کمی کرچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افراط زر کے جو حالیہ اعدادوشمار آئے ہیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک نئی مانٹیری پالیسی میں پچاس سے سو بیسس پوائنٹس کی کمی کرسکتا ہے جس کے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.