29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:41
انڈس موٹرز کا گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی…انڈس موٹرز کی جانب سے گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 60 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق انڈس موٹرز کی جانب سے پیداواری لاگت میں اضافے اور روپے کے مقابلے جاپانی کرنسی کی قدر میں اضافے کو دیکھتے ہوئے قیمتوں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق 29 ستمبر سے ایکس ایل آئی ، جی ایل آئی اور جی ایل آئی آٹو کی قیمت میں 30 ہزار روپے آلٹس اور 2او ڈی کی قیمتوں میں بالترتیب 40 ہزار اور 50 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کورے کی قیمت میں 30 ہزار اورہائی لکس ڈبل کیبن کی قیمت میں 60 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔