تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:41

کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے پانچ امیدوار شارٹ لسٹ ہوگئے

جنگ نیوز -


کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے پانچ ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، ٹیم کوچنگ کیلئے37امیدواروں نے درخواستیں بھیجی تھیں ، جن میں 25کا تعلق پاکستان سے تھا جبکہ 12کا تعلق غیر ممالک سے تھا، آج پی سی بی کی کمیٹی کا دوسرا اجلاس کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں 32امیدواروں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے پانچ ناموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔کمیٹی کیچیئرمین انتخاب عالم نے میڈیا کو نام بتانے سے گریز کیا۔کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر بیماری کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا گیا،انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سریز میں عبوری کوچ کا انتخاب پی سی بی کرے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ ملکی ہونا چاہیے یا غیر ملکی انتخاب عالم نے بحثیت کرکٹرکہا کہ اگر ملکی کوچ غیر ملکی سے زیادہ کوالیفائیڈہے تو ملکی کوچ ہونا چاہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.