29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:3
شعیب اخترکی تنقید سے کرکٹ ڈپلومیسی کو نقصان پہنچا،توقیر ضیاء
جنگ نیوز -
بورے والا …پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین توقیر ضیا کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے اپنی کتاب میں پاکستان اور بھارت کے اسٹار کرکٹرزکو تنقید کا نشانہ بنا کر کرکٹ ڈپلومیسی کو نقصان پہنچایا ہے۔بورے والامیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے توقیر ضیا نے کہا کہ شعیب اخترنے کتاب لکھ کرصرف شہرت اور پیسہ کمانے کی کوشش کی جس میں بری طرح ناکام ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کی وجہ سے آئندہ چار پانچ برس کوئی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی، کوچ کے حوالے سے توقیر ضیا کا کہنا ہے کہ جاوید میاں داد بہترچوائس ہیں کیونکہ ان کے پاس اچھی تیکنیک ہیں۔ شاہد آفریدی کو ٹیم میں واپس آنا چاہئے ضروری نہیں کہ بطورکپتان لایا جا ئے۔