تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:3

کرکٹ ٹیم کے لئے کوچ کی تلاش جاری ہے،چیئرمین پی سی بی

جنگ نیوز -


لاہور… پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کوچ کے لئے 6 غیر ملکی کوچز سے بات چیت جاری ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لئے ملکی اور غیر ملکی دونوں کوچز کے نام زیر غور ہیں، آج ہونے والے اجلاس میں پی سی بی کی تین رکنی کمیٹی ان تمام ناموں پر بات کرے گی، 2008 میں جیف لاسن کی برطرفی کے بعد سے کسی بھی غیر ملکی کوچ نے قومی ٹیم کی باگ دوڑ نہیں سنبھالی، آج شام کمیٹی کے چیئرمین انتخاب عالم میڈیا سے بات چیت کریں گے جس میں امیدواروں کے نام منظر عام پر آنے کا امکان ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.