29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:30
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی اسلام آباد میں صدر زرداری سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی بھارتی نژاد اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔صدارتی ترجمان کے مطابق ایوان صدر میں منعقدہ ملاقات میں صدر زرداری نے شعیب ملک کی کرکٹ کے کھیل میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ملک کے سفیر بھی ہوتے ہیں جو نہ صرف اپنی بہتر کارکردگی کے ذریعے ملک کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ ملک کے اصل تاثر کو اجاگر کرنے کا بھی ذریعہ بنتے ہیں۔اس موقع پر صدر زرداری نے شعیب اور ثانیہ کو ان کی شادی پر مبارکباد بھی دی۔