29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:41
اسلامی ممالک پر قبضے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،ایرانی وزیر داخلہ
جنگ نیوز -
کراچی…ایرانی وزیر داخلہ مصطفی نجار کا کہنا ہے کہ امریکا کا اسلامی ممالک پر قبضے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،کراچی پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزراء نے ایرانی وزیر داخلی مصطفی نجارکا استقبال کیا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امن وامان کے جوبھی مسائل ہیں وہ غیرملکی افواج اور نیٹو کی وجہ سے ہیں۔ایران پاکستان اورافغانستان اپنے مسائل خود حل کرسکتے ہیں۔ایرانی وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ اسلامی ممالک کوجن مسائل کا سامناہے اس کی وجہ ہمارااتحاد نہ ہونا ہے اور ہم اپنی وحدت سے مسائل کو خود حل کرسکتے ہیں۔مصطفیٰ نجاز نے ایران کی جانب سے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے10کروڑ ڈالرامدادکا بھی اعلان کیا۔