تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:39

ایبٹ آباد:سرکاری افسران کے کمیشن کے روبرو بیانات قلمبند

اے آر وائی - ایبٹ آباد میں سانحہ دو مئی کے امریکی آپریشن کی تحقیقات کے لئے قائم عدالتی کمیشن نے جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں خیبر پختونخواہ ہاؤ س ایبٹ آباد میں سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں کے بیانات قلمبند کئے ہیں ۔



کمیشن نے سرکاری افسران اور پولیس سے دو مئی کے واقعہ کے حوالے سے مختلف زاویوں سے معلومات اکھٹی کیں۔کمیشن کل بھی عام افراد ،عینی شاہدین اور صحافیوں کے بیا نات قلمبند کرے گا، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کمیشن کے سر براہ جسٹس جاوید اقبال دیگر ممبران کے ہمراہ کل خیبر پختو نخواہ ہاؤس ایبٹ آباد میں میڈیا کو اب تک ہونے والی کمیشن کی کار وائی سے بھی آگاہ کریں گے، کمیشن کا یہ ایبٹ آباد کا دوسرا دورہ ہے کمیشن نے چند رو ز قبل بھی ایبٹ آباد کاتین روزہ دورہ کیا تھا جس میں ضلع تورغر، غازی سمیت ایبٹ آباد بلال ٹاؤن میں موجود اسامہ کمپاؤنڈ کا معائنہ بھی کیا گیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.