29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:41
بلوچستان میں عبد السلام ایڈوکیٹ کے قتل کیخلاف عدالتوں کا بائیکاٹ
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں وکلا کی جانب سے خضدارمیں عبدالسلام ایڈووکیٹ کے قتل کیخلاف عدالتوں کابائیکاٹ کیا گیا جبکہ صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ جاری ہے۔بلوچستان بارایسوسی ایشن کی کال پرکوئٹہ میں کوئی بھی وکیل اعلیٰ اورماتحت عدلیہ کے سامنے پیش نہیں ہواجبکہ اندرون صوبہ بھی وکلانے ساتھی وکیل کی بہیمانہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجاًعدالتوں کابائیکاٹ کیاباررومز پرسیاہ جھنڈے لہرائے گئے۔