تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:41

جنونی انقلاب کے بغیر امریکی قرضوں سے جان نہیں چھوٹے گی،اعتزاز

جنگ نیوز -
لاہور…پیپلزپارٹی کے راہنما ،سابق صدر سپریم کورٹ بار اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیوروکریٹ امریکی امداد سے دور نہیں رہ سکتے، جنونی انقلاب کے بغیر امریکی قرضوں سے جان نہیں چھوٹے گی،لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکا کا ساتھ دیا، امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی قدر کرے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس بلانا احسن اقدام ہے،امریکا سے جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے،معاملات خوش اسلوبی سے حل ہونے چاہئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.