تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:41

جے یو آئی کا امریکی دھمکیوں کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام ف نے پاکستان کودی جانے والی امریکی دھمکیوں کیخلاف جمعہ کواحتجاجی مظاہروں کااعلان کیاہے، یہ فیصلہ اسلام آبادمیں جے یوآئی ف کی مرکزی مجلس شورٰی کے اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس کے بعدسیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام ف مولاناعبدالغفورحیدری نے ایک بیان میں کہاہے کہ جمعہ کوچاروں صوبوں گلگت بلتستان ، آزاد کشمیراور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کرکے پاکستان کودی جانیوالی امریکی دھمکیوں کی مذمت کی جائیگی۔ اجلاس کے دوران ایک موقع پر مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہوگئی،جس پر پولی کلینک اسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم چیک اپ کے لئے وہاں پہنچی، بعدمیں ان کی طبیعت سنبھل گئی اوراجلاس دوبارہ شروع کردیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.