29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:41
سندھ کی وزارت داخلہ اب بھی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ماتحت؟
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ کی وزارت داخلہ اب بھی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ماتحت ہے۔ لاکھوں اسلحہ لائسنس کے اجراء کے دعوے ہوں ہویاوفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کوسندھ کے معاملات سے بیدخل کرنے کی بات یا پھرصوبائی وزیر داخلہ منظور وسان کولتاڑنا،حقیقت یہ ہے کہ سندھ کی وزارت داخلہ اب بھی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ماتحت ہے۔یقین نہیں آتا توخود ہی حکومت سندھ کی آفیشل ویب سائٹ دیکھ لیں جس پر محکمہ داخلہ کے صوبائی وزیر کا نام''ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا''ہی لکھا ہوا ہے۔