تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:41

یورپی یونین کا پاکستانی مصنوعات پربھارتی اعتراض واپس لینے کاخیرمقدم

جنگ نیوز -


اسلام آباد…یورپی یونین نے بھارت کی طرف سے پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی پراعتراض واپس لینے کاخیرمقدم کیاہے۔اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر لارز گونار نے کہاہے کہ بھارتی اقدام اس حوالے سے بھی مناسب ہے کہ سیلاب میں گھرے پاکستان کومددملے گی۔دسمبر میں ڈبلیو ٹی او جنرل کونسل کی منظور کردہ قراردادکے تحت پاکستانی مصنوعات کویورپی منڈیوں تک رسائی اگلے سال کے شروع میں مل جائیگی۔ یورپی یونین کی طرف سے پاکستانی مصنوعات کیلئے ڈبلیوٹی اویوروکی درخواست گزشتہ سال کے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعدکی گئی، جس پربھارت نے اعتراض کیاتھا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.