29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:41
آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکا اعلامیہ کے مجوزہ مسودہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکا اعلامیہ کے مجوزہ مسودے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کسی قسم کی جارحیت یا تسلط برداشت نہیں کرے گا اور نہ اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال ہونے دے گا۔ذرائع کے مطابق اے پی سی کے مشترکا اعلامیہ کے مجوزہ مسودے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی پالیسیز کے ذریعے دنیا پر واضح کرے گا کہ وہ علاقائی اور عالمی امن کا ہمیشہ خواہاں رہا ہے۔ مسودے کے مطابق پاکستان مستقبل میں بھی علاقائی اور عالمی امن کے لیے ہونے والی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا، مجوزہ مسودے میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور نہ ہی اپنے خلاف کوئی جارحیت یا کسی کا تسلط برداشت کرے گا۔