تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایبٹ آباد کمیشن کی سول و فوجی افسران سے ملاقاتیں

جنگ نیوز -


ایبٹ آباد…سانحہ ایبٹ آباد کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس جاوید اقبال نے کمیشن کے باقی تینوں ارکان کے ہمراہ ایبٹ آباد میں سول و فوجی افسران سے ملاقاتیں کیں۔ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال،کمیشن کے ارکان جنرل ریٹائرڈندیم احمد، جہانگیر اشرف قاضی اور خیبرپختونخوا کے سابق آئی جی پولیس عباس خان کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹر ایبٹ آباد پہنچے،جہاں انہوں نے خیبر پختونخوا ہاوٴس میں کمشنر ہزارہ دویژن اور ڈی پی او طورغر سمیت سول و فوجی افسران سے ملاقاتیں کیں،کمیشن کے ارکان رات ایبٹ آباد میں قیام کریں گے اور جمع کے روزمزید شہادتیں قلمبند کریں گے،اس سلسلے میں خواہشمند حضرات کو تحریری ثبوتوں کے ساتھ کل کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیان قلمبند کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق دو روزہ کارروائی کے اختتام پر کل کمیشن کی جانب سے میڈیا کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.